اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

پی ایس ایل: پشاور زلمی سے شکست پر شان مسعود نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ اس بار پرفارمنس نہ دے سکا، دو میچز میں اگر غلطیاں نہ کرتے تو آج پلے آف میں ہوتے۔

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز پشاور زلمی سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو رنز سے شکست پانے والی کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں اس مرتبہ میں پرفارمنس نہ دے سکا لیکن قسمت نے بھی ساتھ نہ دیا، اگر دو میچز میں غلطیاں نہ کرتے تو 6 میچز جیت چکے ہوتے اور آج پلے آف میں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وکٹ مختلف ثابت ہوئی، ان کے خلاف ہم نے چھوٹی چھوٹی غلطیاں کیں جب کہ زلمی نے مناسب انداز سے بولنگ کی اور وہ کامیاب رہے۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی کارکردگی الگ ہو سکتی تھی لیکن بدقسمتی سے ایک میچ سے قبل ہمارے کھلاڑی بیمار ہو گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، ہماری فرنچائز میں 7 ایسے کھلاڑی تھے جو پہلے کبھی پی ایس ایل نہیں کھیلے تھے اور ہم نے انہیں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

پی ایس ایل کے ہر سیزن میں ہمیں ٹیلنٹ ملا ہے، کپتان پشاور زلمی

شان مسعود نے رواں سیزن میں کراچی کنگز کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کا معیار اچھا ہوا ہے، اس سیزن میں ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو رنز سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پلے آف کے لیے پشاور زلمی کے علاوہ ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈیئٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائی کرچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں