بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 2020، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 کے لیے 2 مرحلوں پر مشتمل تجدید کے عمل میں تمام فرنچائز کے نمائندگان نے حصہ لیا، قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی پلاٹینیم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، کامران اکمل، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد عرفان، محمد نواز، سرفراز احمد سمیت دیگر مقامی کھلاڑی شامل ہیں۔

- Advertisement -

اوپنر امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی، احمد شہزاد، جنید خان، محمد رضوان، عمر اکمل، عثمان شنواری، یاسر شاہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں تجدید کے لیے فرنچائزز کے نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

عمران احمد اور قومی سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر نے کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی، پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔

قانون کے مطابق ہر ٹیم گزشتہ ایڈیشن کے 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہے، تجدید کا عمل مکمل ہوتے ہی ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کی ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوگا۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے، آئندہ سال ایونٹ میں مداحوں کو دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں