اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں: کمشنر لاہور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور عبداللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے پیش نظر خصوصی تیاریاں کی ہیں اور شہریوں کی سہولتوں کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف روشنی کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا ہے۔ پارکنگ لائٹس کی بھی مرمت کی گئی ہے۔ پارکنگ لاٹس میں نگرانی کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے قریب 20 بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا گیا ہے۔ مخصوص دائرے میں اسکول 11 بجے بند ہوں گے۔

کمشنر کے مطابق شٹل پارکنگ لاٹ سے اسٹیڈیم لے کر آئے گی۔ موبائل سروس بند نہیں کی جا رہی۔ ہماری کوشش ہوں گی کہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دبئی میں ہونے والے میچز کا مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے اور اب بقیہ میچز لاہور میں ہوں گے۔

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے 2 میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں