بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے میچز کے انعقاد کا مسئلہ حل ہوگیا، چیئرمین پی سی بی نے میچز کرانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہی ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سیکیورٹی اخراجات برداشت کرنے پر مان گئے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی شکرگزار ہے۔

- Advertisement -

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، اس حوالے سے نگراں حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ پی سی بی ٹیموں کے روٹس کی لائٹس خریدے گی۔

پنجاب حکومت لائٹس کے علاوہ تمام اخراجات اٹھائے گی، سال2022میں لائٹس کی مد میں پنجاب حکومت نے60کروڑ روپے خرچ کیے تھے، رواں سال بھی لائٹس کی مد میں اخراجات50کروڑ سے زائد تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے لیے 50 کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی تھی۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ حکومت پی سی بی کو اخراجات تب دے گی جب پی سی بی صوبائی حکومت کو 25کروڑ روپے ادا کرے گا جبکہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر اب تک 45 کروڑ روپے خرچ کرچکی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کی نگراں حکومت نے سیکیورٹی کے لیے 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا تو بورڈ اور فرنچائز نے مذکورہ رقم دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں میچز، نجم سیٹھی کا وزیراعظم سے رابطہ

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت ان میچز کے لیے 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں