ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

پی ایس ایل: رضوان نے کپتان بنتے ہی اپنی اور سلطانز دونوں کی قسمت بدل دی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان سلطانز  کے قائد رضوان نے کپتان بنتے ہی اپنی اور سلطانز دونوں کی قسمت بدل دی۔ قومی وکٹ کیپر کی قیادت میں ملتان نے مسلسل چوتھی بار پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ملتان سلطانز کی ٹیم سات میں سے 6 میچ جیت کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے اس کے ساتھ ہی محمد رضوان کی قیادت میں پلے آف مرحلے میں یہ مسلسل چوتھی بار رسائی ہے۔

محمد رضوان کو 2021 میں ملتان سلطانز کا کپتان بنایا گیا تو نہ صرف کپتان بلکہ ٹیم کا ستارہ بھی عروج پر پہنچ گیا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے جوہر کھل کر سامنے آنے لگے۔

- Advertisement -

ابتدائی تین سیزن کے 32 میں سے صرف 13 میچ جیتنے والی ٹیم آج پی ایس ایل کی سب سے مضبوط ٹیم بن چکی ہے اور گزرے چار ایڈیشنز میں رضوان ہی سب سے کامیاب کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

 

ملتان سلطانز نے گزشتہ چار سیزن میں رضوان کی زیر قیادت 43 میچز کھیلے جن میں سے 30 میں فتح کے جھنڈے گاڑے جب کہ 13 میچوں میں شکست ہوئی۔ یوں ٹیم کی جیت کا تناسب 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

گزشتہ تین سیزن کے فائنل سلطانز نے کھیلے اور ایک بار ٹرافی بھی اٹھائی۔

رواں پی ایس ایل 9 میں بھی کپتانی کمال تو بیٹنگ بے مثال ہے، رضوان کی قیادت میں سلطانز نے پلے آف میں مسلسل چوتھی بار جگہ پکی کر لی ہے۔

محمد رضوان  نہ صرف پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے ہیں بلکہ بیٹنگ میں بھی رنز کے انبار لگا دیے ہیں اور گزشتہ تین سیزن میں لگاتار 500 سے زائد رنز بنانے والے واحد بلے باز کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں