اشتہار

پی ایس ایل؛ ‘پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی ‏وجہ سے قومی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ پی ایس ایل سکس کے ملتوی میچز ‏کے انعقاد کے لیے بورڈ اور فرنچائزز حکمت عملی ترتیب دینے کی کوششیں کررہی ہیں اور ‏امکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نامکمل پی ایس ایل کو مکمل کرنے کے لیے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول ‏میچز میں تبدیلی کی جا سکتی ہے اور 10 سے 15 روز کے لیے دورے میں تاخیر کا امکان ہے۔

- Advertisement -

راشد لطیف نے کہا کہ آسٹریلیا نے دورہ جنوبی افریقا سے معذرت کر لی ہے اور اگر پاکستان منع ‏کر دیتا ہے تو اس کا مطلب جنوبی افریقا میں کوئی کرکٹ نہیں ہوگی، اس لیے پی ایس ایل میچز ‏کے لیے دورہ جنوبی افریقا سے قبل کی ونڈو کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سابق بیٹسمین نے کہا کہ جنوبی افریقا کو دورے میں تاخیر کو منظور کر لے گا لیکن وہ کبھی ‏نہیں چاہے گا کہ دورہ منسوخ ہو کیونکہ پاکستانی انکار کے بعد کوئی ٹیم جنوبی افریقا نہیں جا ‏رہی۔

پاکستا ن کرکٹ ٹیم27مارچ کو ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئےجنوبی افریقا روانہ ہو گی جہاں وہ ‏ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے ‏گی۔ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈکپ ‏‏2023 کوالیفائر کا حصہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتہ طے ہو گا قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور زمبابوے ساتھ جائےگی یا ‏‏علیحدہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں