پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 8 کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ڈیرن سیمی کراچی پہنچنے کے بعد خوشگوار موڈ میں وکٹوری کا نشان بنا کر کہتے ہیں کہ ’ میں یہاں اپنے دوسرے گھر پاکستان میں ہوں‘۔
اس سے قبل گزشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی کراچی پہنچے تھے، جس میں پلئیرز اور کوچز شامل تھے۔
Back home 💛🙌
Peshawar Zalmi Head Coach @darensammy88 reaches Karachi for #HBLPSL8 #Zalmi #YellowStorm #ZKingdom #ZalmiDeluxe pic.twitter.com/QVbC6Ys28d
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 7, 2023
پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز 10 فروری کے بعد کراچی پہنچنا شروع ہوں گے۔ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں پہلا میچ 14 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔