تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی ایس ایل سکس: سرفراز احمد نے بھی ابو ظبی کی اڑان بھرلی

کراچی: پی ایس ایل سیزن سکس کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئےکھلاڑیوں کی ابوظہبی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کھیلنے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی میں موجود چھ افراد غیر ملکی کمرشل پرواز سے ابو ظہبی روانہ ہوئے۔

کراچی سے اڑان بھرنے والی پرواز میں لاہور کے ہوٹل میں موجود دس افراد بھی ابوظہبی روانہ ہوئے، ان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، موسیٰ خان، محمد حارث اور عامر خان شامل ہیں، یہ تمام مسافر براستہ دوحا ابوظہبی پہنچیں گے۔

پی سی بی نے ان تمام افراد کے کمرشل فلائٹ پر سفر کی خصوصی اجازت حاصل کی۔

کراچی کنگز کےہیڈکوچ ہرشل گبز اور تمام افریقی کھلاڑی ابوظبی پہنچ چکےہیں، جبکہ ٹائٹل کے دفاع کے لئے کراچی کنگز کے شیروں نے قرنطینہ میں ٹریننگ شروع کردی ہے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میچز کا شیڈول جلدجاری کردیاجائےگا۔دوسری جانب پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ سے یو اے ای کا سفر کرنے والے تمام کھلاڑی ابوظبی پہنچ چکے ہیں، اے یو اے ای سے ابوظبی پہنچنے والے کھلاڑیوں میں فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، ہرشل گبز، قومی آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ ابوظبی میں کھلاڑیوں کا قرنطینہ شروع

ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی بھی نیویارک سے ابوظبی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق براڈ کاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مسافر یو اے ای روانہ ہوچکے ہیں، بھارت سے تعلق رکھنے والے 8 براڈ کاسٹرز بھی یو اے ای پہنچ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -