ملتان: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 کا 11 واں میچ ملتان میں کھیلا جارہا ہے جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہے عثمان خان، طیب طاہر اور آفتاب ابراہیم کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، بولر حسنین کی جگہ عثمان طارق کو ٹیم میں لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے 10 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔