پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

رمیز راجا نے نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین کو کیا قیمتی مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تیز بولنگ کرنے والے حنین کو رمیز راجا نے قیمتی مشورہ دیا ہے۔

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تو اپنی تیز رفتار بولنگ سے دنیائے کرکٹ کو اپنا گرویدہ اور بڑے بڑے بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور بڑے کو دیکھ چھوٹے بھائی حنین شاہ نے بھی یہی راستہ اپنایا ہے۔

نسیم شاہ اپنی انجری سے صحتیابی کے بعد ان دنوں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اسی ٹیم  میں ان کے چھوٹے بھائی حنین شاہ بھی شامل ہیں اور اچھی بولنگ سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔

اس مرحلے پر سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجا نے حنین کو ان کے کیریئر کے لیے قیمتی مشورہ دے دیا ہے۔

رمیز راجا نے حنین شاہ کو پی ایس ایل میں فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان بولر کو چاہیے کہ وہ اگلے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں۔

اس مشورے کی وجہ بیان کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ حنین اس وقت اپنے بڑے بھائی نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں جب وہ ایک ہی فرنچائز سے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر ایک بھائی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے تو دوسرے پر پریشر آئے گا جو اس کی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ بات ان کے کرکٹ کیریئر کے لیے بہتر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اور ان کے دونوں بھائی حنین اور عبید رواں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلیے کھیل رہے ہیں اور یہ پی ایس ایل کی 9 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ تین سگے بھائی ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں