منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

قومی ٹیم کی قیادت کے سوال پر سعود شکیل نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نوجوان قومی بلے باز سعود شکیل پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نائب کپتانی کر رہے ہیں کہتے ہیں قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملا تو چیلنج سمجھ کر قبول کروں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر نوجوان بلے باز سعود شکیل جن پر پہلے ٹیسٹ کھلاڑی کا ٹیگ لگا ہوا تھا تاہم اپنی کارکردگی سے انہوں نے خود کو نہ صرف ون ڈے بلکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا بھی اہل ثابت کیا اور رواں پی ایس ایل 9 میں وہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کی نائب کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سعود شکیل جنہوں نے خود کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ڈھالنے کے لیے اپنا بیٹنگ اسٹائل تبدیل کیا اور کوئٹہ کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے رواں پی ایس ایل میں 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے 164 رنز بنا چکے ہیں۔

ٹیسٹ بلے باز سعود شکیل نے ٹی 20 کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کہا کہ میں زمین پر شاٹس مارنے سے لطف اندوز ہوتا تھا، لیکن میں نے اپنے کھیل کو ٹی 20 کرکٹ کے لیے ڈھال لیا ہے۔

ایک مقامی نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے تیسرے نمبر پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور اب میں پانچویں نمبر پر پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں لیکن پی ایس ایل میں بطور اوپنر ایک نیا کردار تفویض کیا گیا ہے۔ یہ ایک اچھی شروعات رہی ہے۔ میری انفرادی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

سعود شکیل نے مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم  کی قیادت کا موقع ملنے کے سوال پر کہا کہ کپتانی سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے میں نے انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی تو کرکٹ میں اچھا ماحول برقرار رکھا۔ ڈریسنگ روم میں اچھی دوستی تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ میں ہمیشہ کپتان بننا چاہتا تھا تاہم اگر مجھے پاکستان کی سینیئر ٹیم کی کپتانی کی آفر ہوئی تو قیادت کو ایک چیلنج سمجھ کر ضرور قبول کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں