کراچی: پی ایس ایل میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد جاری ہے، ایسے میں سول ایوی ایشن نے کرونا وبا کے باعث کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا رنگا رنگ میلہ بیس فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔
پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے سول ایوی ایشن نے پی سی بی کی درخواست پر کیٹگری سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کےکھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جاری اس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ سی اےاے عرفان صابر نےنوٹیفکیشن جاری کیا، جس ک مطابق جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے انتیس کھلاڑی ودیگر کو پاکستان آنےکی اجازت دی گئ ہے، یہ کھلاڑی قطر ایئرویز، اتحاد ایئرویز اور امارات ایئرلائنز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی کرائے متعارف
سی اے اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پہنچنے پر ان کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور انہیں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل چھ کے میچز کراچی اور لاہورمیں20فروری سے23مارچ تک ہونگے، کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد این سی اوسی سے مشروط ہے۔