لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بلز کنسورشیم کے ساتھ تین سال کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل ٹی وی رائٹس میں پی سی بی نے بلند و بالا چھکا لگایا ہے، پی ایس ایل ٹی وی رائٹس میں 358 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تین سال کے لیے میڈیا رائٹس بلز کنسورشیم کو دے دئیے گئے ہیں۔
دو ہزار انیس سے دو ہزار اکیس تک کے پی ایس ایل ٹی وی رائٹس بلز کنسورشیم نے حاصل کیے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ مقامی اور غیرملکی وہ ٹی وی چینلز جو پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن دکھائیں گے ان کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز پہلا میچ 17 فروری کو کھیلے گی
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ اپنے ہدف سے بڑھ کر ٹی وی رائٹس بیچے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔
یارہے کہ گزشتہ تین سال کے لیے 15 ملین ڈالرز کا معاہدہ ہوا تھا جبکہ اس دفعہ کیے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔