منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فائنل کس پلان کے تحت کھیلا؟ ملتان سلطانز کے کپتان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: پی ایس ایل سکس کی چیمپئن ٹیم کے کپتان محمد رضوان ٹرافی تھامنے پر بے حد مسرور ہیں اور انہوں نے فائنل میچ کی حکمت عملی بیان کردی ہے۔

فائنل معرکہ اپنے نام کرنے کے بعد محمد رضوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کے آغاز سے ہی کوشش تھی کہ جونیئر اور سینئر سب کو ساتھ لےکرچلوں، ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں نیچے سے ٹاپ پر آئی، اسکے کے لئے لڑکوں نےجتنی محنت کی وہ اس جیت کےحقدارہیں۔

کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ فائنل میچ کا پریشر تو تھا مگر یہی حکمت عملی بنائی تھی کہ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرکےنئی گیند کا پریشر لیں ، حکمت عملی کامیاب رہی اور بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلمی کے کپتان نے فائنل میں شکست کی وجہ بیان کردی

فاتح ٹیم کے کپتان نے جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بولرز نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست بولنگ کی۔

واضح رہے کہ رات گئے ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے فائنل میں پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پشاور زلمی کا یہ چوتھا پی ایس ایل فائنل تھا مگر وہ صرف ایک بار ہی ٹرافی تھامنے میں کامیاب رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں