اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اسپاٹ فکسنگ : پی سی بی ناصرجمشید سےانگلینڈ میں تفتیش کریگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کا دائرہ انگلینڈ تک پہنچ گیا، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ انگلینڈ جا کر ناصر جمشید سے تحقیقات کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ بڑھا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن کی ٹیم انگلینڈ جا کر ناصر جمشید سے مزید تحقیقات کرے گی۔

اس سے قبل 2010میں اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات بھی انگلینڈ میں ہی ہوئیں تھیں۔ جس میں سلمان بٹ، آصف اور محمد عامر نے جیل بھی کاٹی اوراب ایک بارپھرپاکستان اسپاٹ فکسنگ کیس انگلینڈ پہنچے گا۔

سٹہ بازوں اور کھلاڑیوں کے درمیان مبینہ طور رابطہ کروانے والے ناصر جمشید سے پوچھ گچھ کے لئے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹیم انگلینڈ جائیگی۔ جس کی تصدیق پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ، ایف آئی نے 4 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے بلے باز ناصر جمشید اولڈ ھل ڈڈلی میں رہائش پذیر ہیں، ان کا پاسپورٹ اور فون ضبط کرلیا گیا ہے۔ وہ پوچھ گچھ کے لئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ناصر جمشید سے تحقیقات کے بعد اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں