دبئی: پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز کو2وکٹوں کو شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے ہیں جس میں عمر اکمل 55اور ڈیوائن براوو20رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ ہدف میچ کی آخری گیند پر8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا جبکہ محمد نبی 12گیندوں پر 30رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد 4 رنز بنا پویلین لوٹ گئے۔ کیون پیٹرسن اور بسم اللہ خان نے جارھانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو سکور 101تک پہنچایا۔دونوں بلے باز بالترتیب 34اور55 رنز بنا کر 9ویں اوور میں ڈیوائن براوو کا شکار بنے۔
کمار سنگا کارا نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمدنے 21 رنز سکور کیے۔لاہور قلندرز کی جانب سے احسان عادل نے 4،براوو نے 3جبکہ کیون کوپر نے 1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کی پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 108 رنز کا انتہائی شاندار آغاز فراہم کیا۔کرس گیل جن کا بیٹ پی ایس ایل میں رنز نہیں اگل رہا تھا وہ فارم میں واپس آگئے اور 6فلک شگاف چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 60 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے، دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز اظہر علی علی تھے جو61 رنز بنا کر گرانٹ ایلیٹ کا شکار بنے۔
گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ذوالفقار بابر اور گرانٹ ایلیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔