جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پی ایس ایل، ٹکٹس کی قیمت مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 6 میں 300 روپےوالی ٹکٹ فروخت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 500، ایک ہزار، 2ہزار، 3ہزار اور 5ہزار والی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔ عبدالقادر انکلوژر کی ‏ٹکٹ کیلئےایک ہزارروپےمقرر کی گئی ہے۔

محدود تعداد کے پیشِ نظر300 روپے والی ٹکٹ فروخت نہیں ہوگی۔ 3ہزار اور 5ہزار روپے والی پریمیئر ٹکٹس کی ‏تعداد 1500 تک ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق فی شناختی کارڈ پر صرف ایک ٹکٹ خریدا جاسکے گا، فیملی ٹکٹ کے لیے ویب سائٹ پر الگ ‏آپشن ہوگا، کم عمر بچوں کے ٹکٹ کے لیے ب فارم نمبر رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14 انکلوژرز میں شائقین بیٹھیں گے، روزانہ کی بنیاد پر 7500 شائقین میچ دیکھ سکیں ‏گے۔

ذرائع کے مطابق انکلوژر میں سیٹ کی نمبرنگ کے مطابق ٹکٹ دیے جائیں گے، فیملی کے لیے دو انکلوژر مختص ‏کیے جارہے ہیں، ہر انکلوژر میں کھانے پینے کے اسٹالز لگائیں جائیں گے۔

پی ایس ایل میچز کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کارنگا رنگ میلہ20فروری سےشروع ہورہاہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہونگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں