پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی واپسی کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی سی ایس کے منتخب کردہ مراکز پر آج سے 25 ستمبر تک ٹکٹوں کی واپسی کا عمل کیا جاری رہےگا۔
اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ موجودہ رقم کی واپسی کا عمل 25ستمبر تک جاری رہے گا۔
- Advertisement -
فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، حیدرآباد ، اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ، ملتان ، پشاور ، کوئٹہ ، راولپنڈی اور سکھر کے نامزد ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹوں کی واپسی کی جاسکتی ہے جس کے لیے پیر سے ہفتہ صبح 10 سے شام 4 تک کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
رقم واپسی کے لئے اصلی شناختی کارڈ و اصلی ٹکٹ ساتھ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ کورونا ایس او پی کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔