پی ایس ایل کے مہنگے ٹکٹس پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بچوں کی فریاد سن لی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے طالب علموں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت آدھی کردی ہے۔
بچوں نے نجم سیٹھی کو اسٹیڈیم میں روک کر فریاد کی تھی جس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ 16 سال سے کم عمر کے طالب علم آدھی قیمت پر ٹکٹس خرید سکتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے واضح کیا کہ طالب علموں کو آدھی قیمت پر ٹکٹس ملیں گے ساتھ آنے والوں کو پوری قیمت پر ٹکٹس خریدنے ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے ٹکٹس کی قیمت کم کرنے پر بچوں نے ان کا شکریہ ادا کیا، تاہم نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ یہ پیشکش ابھی صرف کراچی کے میچز کے لیے ہے۔
انڈر16 طالب علموں کیلئے بڑی خبر..
کراچی میں شیڈول پی ایس ایل سیزن 8 کے بقیہ میچز کے ٹکٹ کی قیمت آدھی کردی گئی…
نوٹ… بے فارم دکھانا ضروری ہے#PSL8 #HBLPSL2023#SubSitarayHumaray pic.twitter.com/00PabHldK0
— Ali Hasan (@AaliHasan10) February 16, 2023