ُ
لاہور: پاکستان سپر لیگ دوحہ کی جگہ متحدہ عرب امارات میں کرائے جانے کا امکان ہے، جس کا باقاعدہ اعلان اتوار کو کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کرانے کیلئے پی سی بی اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ماسٹرز چیمپیئنز لیگ کی انتظامیہ نے سپرلیگ کیلئے ایونٹ کی تاریخیں تبدیل کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو لاہور میں ہونے والی تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان سپر لیگ کے فائنل وینیو کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے چار فروری دوہزار سولہ سے دوحہ میں پی ایس ایل کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔