پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں لاہور قلندر کے خلاف اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ دکھانے والے اسامہ میر نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 60 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 17 اوور میں 154 رنز پرآؤٹ ہوگئی، اسامہ میر نے 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسپنر اسامہ میر نے میچ کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ آج میری ماما پہلی بار میچ دیکھنے آئی تھی، جب پہلے اوور میں مجھے 2 چھکے لگے میں سوچ رہا تھا وہ دعائیں کر رہی ہونگی۔
View this post on Instagram
اسامہ میر نے کہا کہ اور دیکھتے ہیں کیریئر کی بہترین کارکردگی ہو گئی، یہ میری ماں کی دعاؤں کی طاقت کا نتیجہ تھا جانتا تھا اُن کی دعاؤں سے اچھا ہی پرفارم کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے سال بہت سے ٹی 20 میچز کھیلے تھے اور ڈیلیور کیا تھا لیکن اچانک میری کارکردگی ون ڈے میں اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ سے میں پریشان تھا، میں نے ویڈیوز دیکھ کر اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی۔
"My mother came to watch me live for the first time today. She wished to see me doing the sajda" – Usama Mir#HBLPSL9 | #LQvMS pic.twitter.com/PF3Z5ucc3N
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) February 27, 2024
6 وکٹیں لینے کے بعد اپنے سجدہ کو یاد کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا ’’میری والدہ گراؤنڈ میں سجدہ کرنے والوں سے محبت کرتی ہیں، اسی لیے میں نے وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا‘‘۔
ملتان سلطان کو فتح دلانے والے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف فرنٹ سے قیادت کرنے پر اپنے کپتان محمد رضوان کی تعریف بھی کی، واضح رہے کہ اسامہ میر پی ایس ایل میچ میں 6 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہیں۔