منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9 کے چیمپئن شاداب خان کپتان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ 9 کی ووننگ ٹرافی اٹھانے کے بعد فاتح ٹیم اسلام یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی فیملی سے ملے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کا ایک ماہ تک جانے والا کرکٹ کا سنسنی خیز میلہ گزشتہ شب اسلام آباد کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اسلام آباد ریکارڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنا۔

چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ایونٹ میں بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوایا بلکہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے اس سیزن میں 305 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اسی کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

- Advertisement -

چیمپئن بننے اور ٹرافی اٹھانے کا جشن منانے کے بعد شاداب خان اسٹیڈیم میں موجود اپنی فیملی کے پاس گئے اور اپنے والدین سے گلے ملے۔

اس موقع پر شاداب خان نے فائنل میں ملنے والا وننگ میڈل اپنی والدہ کو پہنا دیا جب کہ اہلیہ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)

اس موقع پر فرط جذبات سے شاداب خان کے والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی چھلک پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دوسری جانب شاداب خان کی والدہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر نسیم شاہ اور ان کے بھائیوں کو بھی گلے لگایا اور جیت کی مبارکباد دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

شاداب خان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی والدہ حیات نہیں ہیں اسی لیے وہ میری والدہ کو اپنی ماں کا درجہ دیتے ہیں اور میری والدہ بھی انہیں بیٹوں کی طرح چاہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں