منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

شاداب خان پاکستان ٹیم میں دوبارہ ایکشن میں کب نظر آئیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان خراب فارم اور فٹنس مسائل کی وجہ سے کچھ عرصے سے قومی ٹیم کا حصہ نہیں تاہم آئندہ ماہ ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں خراب فارم اور اسی دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے باعث میگا ایونٹ کے آخری میچز سمیت دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہو گئے تھے تاہم اب شائقین کرکٹ انہیں جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

شاداب خان جو پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں 224 رنز بنانے کے ساتھ 10 وکٹیں لے کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر دی ہے جس کے بعد وہ جلد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرامید  ہیں۔

گرین شرٹس کی پی ایس ایل کے بعد آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے انٹرنیشنل مصروفیات شروع ہو رہی ہیں اور جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور بعض کھلاڑیوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔ جن کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی ہوگی ان میں شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ بنانا مشکل ہوسکتا ہے جبکہ محمد نواز اور حسیب اللہ کی سلیکشن بھی مشکل ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں حنین شاہ اور خواجہ نافع کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سلمان علی آغا اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں