اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

پلے آف مرحلے سے قبل زلمی کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پلے گروپ تک رسائی حاصل کرنے والی پشاور زلمی کے لئے بُری خبر ہے کہ دو اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ٹام کوہلر کیڈ مور اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے شرفن ردرفورڈ دستبرار ہوگئے ہیں۔

پشاور زلمی ایک ایسے موقع پر ان کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوئی جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائر مرحلہ شروع ہونے میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیمز فالکنر کے الزامات پر پی سی بی کا سخت ردعمل

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ دستبرار ہوئے، دونوں کھلاڑی اسکواڈ کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کو اپنا آخری لیگ میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ پشاور کی ٹیم کوالیفائر مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں