کراچی: پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 32ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے پاکستان سپرلیگ سیزن فور کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، ایلیمنیٹر راؤنڈ کے پہلے اور اہم میچ میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز اننگز
کراچی کنگز نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز سے کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنائی، بابر اعظم اور کولن منرو نے 19 گیندوں پر 52 رنز اسکور کیے، بعد ازاں منرو 11 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
SIX AND OUT! MUSA REMOVES COLIN MUNRO @manuz05 hits Musa for the maximum, but the youngster has his revenge and Karachi Kings are 56/1 after 4 overs
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/eNCXIuAbZD #PZvQG #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll #OyeHoyeMoments pic.twitter.com/VSexwoh6pv
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
کراچی کنگز نے ابتدائی 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رنز مکمل کیے، گیارہویں اوور میں لیام لیونگ اسٹون 30 رنز کے انفرادی جبکہ 102 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، اننگز کے بارہویں اوورز میں بابر اعظم انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوئے کیونکہ یونائیٹڈ کے وکٹ کپیر کو بھی گیند پر بلا لگنے کا اندازہ نہیں تھا۔ یوں 108 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
OUT! @rummanraees15 strikes and @babarazam258 is caught behind on 42. Karachi Kings are 108/3 in the 12th over now
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/eNCXIuAbZD #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/BNMqtdK6jv
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
محمد موسی نے اننگز کے سولہویں اور اپنے چوتھے اوور میں یکے بعد دیگرے دو اہم کھلاڑیوں کولن انگرام اور افتخار احمد کو آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑا دھچکا دیا، اگلے ہی اوور میں بین ڈنک بھی آؤٹ ہوئے۔ یوں 162 کے مجموعی اسکور پر کراچی کنگز کی 6 وکٹیں گریں۔
ANOTHER ONE BITES THE DUST
Mohammad Musa dismisses Iftikhar Ahmed and Karachi Kings are 142/5 after 16 overs now
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/eNCXIuAbZD #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/6FRHOnlmck
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
ابتدائی اوورز کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس ہورہا تھا کہ کراچی کنگز اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ دینے میں کامیاب رہے گی مگر کولن انگرام کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی تیز کھیل پیش نہ کرسکا۔ مقررہ 20 اوورز کراچی کنگز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کے بابراعظم نے42،منرو 32اورلیونگ اسٹون نے 30رنز بنائے جبکہ یونائیٹڈ کے محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز
ہدف 162 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا کیونکہ لک رونکی 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، عامر یامین نے کراچی کنگز کو بڑا بریک تھرو دلایا۔
عمر خان نے اننگز کے 9ویں اوور میں دو اہم کھلاڑیوں ڈلپورٹ اور والٹن کو آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔
UMER KHAN DISMISSES CHADWICK WALTON FOR NOUGHT
Peach of a delivery from Umer Khan and Chadwick Walton is removed without troubling the scorers. United are 63/3 now
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/eNCXIuAbZD #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/Ad7Budy2Im
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
ہیلز اور والٹن نے شراکت داری قائم کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا مگر عامر یامین نے ایلکس ہلیز کو واپسی پویلین کی راہ دکھائی، یوں 114 پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا چوتھا کھلاڑی آؤٹ ہوا، بعد ازاں 129 کے مجموعی اسکور پر حسین طلعت بھی 32 رنز بنا کر واپس لوٹے۔
OUT! Big wicket for @amiryamin54 as @AlexHales1 is caught by @babarazam258. Islamabad United are 115/4 after 16 overs
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/eNCXIuAbZD #IUvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/aq2dWn58WM
— Cricingif (@_cricingif) March 14, 2019
اننگز کے آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کے لیے 6 رنز درکار تھے، فہیم اشرف نے پہلے گیند پر چوکا لگا کر جیت کو یقینی بنایا اور پھر وہ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، اوور کی تیسری گیند پر ایک اور چوکا لگا، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون میں ایک ایک تبدیلی کی۔ کراچی کنگز میں سہیل خان کی جگہ عامریامین جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں فل سالٹ کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا۔
اسکواڈ
کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، کولن منرو، بین ڈنک، کولن انگرام، افتخار احمد، بابر اعظم، عامر یامین، شاہین شنواری، محمد عامر، لیام لیونگ اسٹون، عمر خان
اسلام آباد یونائیٹڈ : لک رونکی، ایلکس ہلز، شاداب خان، ڈلپورٹ، آصف علی، محمد سمیع (کپتان)، حسین طلعت، رومان رئیس، چڈوک والٹن، فہیم اشرف، محمد موسی
آج کی فاتح ٹیم اگلے میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور پھر دوسرے ایلیمنٹر کی فاتح ٹیم فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا ہدف دے کر فتح حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، بھرپور انجوائے کر کے کھیلیں گے۔
شائقین کی بڑی تعداد کرکٹ اور اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچی، شہری بڑی تعداد میں کراچی کنگز کی شرٹس پہن کر اسٹیڈیم پہنچے اور اُن کی خواہش ہے کہ فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور میزبان ٹیم کے درمیان ہو۔