پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 4 کی کامیابی کے لیے شائقین اسٹیڈیم آئیں، وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے شائقین کرکٹ کے نام پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن فور کے لیے سب نے مل کر میدان سجایا، تمام میچز میں جوش و خروش سے اسٹیڈیم آئیں اور میچ دیکھیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل ہماری، آپ کی اور ہر ایک پاکستان کی ٹیم ہے اس لیے ہمیں مل کر ہی اسے کامیاب بنانا ہوگا، لیگ کی کامیابی کے لیے شائقین افتتاحی میچ کی طرح تمام میچز اُسی جوش و خروش سے دیکھیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ پی ایس ایل کی6 ٹیموں کے مالکان پاکستانی ہیں اور یہ لیگ پاکستان کا برانڈ ہے اس لیے سب کو آگے بڑھنا ہوگا، امید ہےشائقین پاکستان میں ہونے والے میچز میں بھرپور تعداد میں اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ وسیم اکرم نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’امید ہے جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4 کا آغاز، افتتاحی تقریب میں‌ شاندار میوزک اور زبردست آتشبازی

یاد رہے کہ کل چودہ اکتوبر کو پی ایس ایل سیزن فور کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جسے سُن کر اسٹیڈیم میں موجود تمام ہی لوگ اپنی نشستوں پر احتراماً کھڑے ہوگئے۔ بعد ازاں غیر ملکی اور پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا جس سے شائقین بہت زیادہ لطف اندوز بھی ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا گیا، جس میں سابق دفاعی چیمپئن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے تین کامیاب ایڈیشن ہوچکے جس کے بعد چوتھے سیزن کا آغاز ہوا، پی ایس ایل فور میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، لیگ کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 4: کراچی کنگز کے آفیشل گانے کی ویڈیو ریلیز

پی ایس ایل 4 کے لاہور میں تین میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ کراچی میں پانچ میچز 7، 10، 13، 15 اور فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں