اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

اسٹرلنگ اور ہیلز نے زلمی کو دھو ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹرلنگ اور ہیلز نے زلمی کو روندتے ہوئے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں‌کھیلے گئے پی ایس ایل کے پانچویں‌ میچ میں‌ زلمی کے 169 رنز کے تعاقب میں یونائیٹڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اسٹرلنگ اور الیکس ہیلز پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری اسٹینڈ فراہم کیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز اسٹرلنگ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری تیز ٹرین ففٹی بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر کے پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹیز بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کر وایا ہے۔

ایلکس ہیلز نے 54 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے.

رحمٰن اللَّه گرباز 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنز کا مطلوبہ ہدف 25 گیندیں قبل محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا.

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز تو فہیم اشرف اور حسن علی کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے زلمی کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور ابتدائی چار کھلاڑی محض 35 رنز پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے.

پشاور زلمی نے بیٹنگ کی دعوت قبول کرتے ہوئے اوپنرز کو میدان اتارا تاہم زلمی کی اوپننگ لائن ناکام ثابت ہوئی اور پہلے بلے بازی کےلیے میدان میں آنے والے ٹام کوہلر صفر جب کہ یاسر خان 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے 13 گیندوں پر ٹیم کے مجموعے میں 15 رنز کا اضافہ کیا اور اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والے حسنین طلعت کو فہیم اشرف نے پویلین کی راہ دکھائی، حسنین طلعت 9 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

شعیب ملک نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ٹیم کے مجوعی اسکور میں 25 رنز کا اضافہ کیا محمد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

چھٹے نمبر پر آنے والے بلے باز روتھرفورڈ نے ٹیم کی گرتی ہوئی پوزیشن کو سنبھالا اور مجموعی اسکور میں ناقابل شکست 70 رنز کا اضافہ کرکے ناٹ آؤٹ رہے جب کہ بین کٹنگ 26 رنز اسکور کرکے حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد وسیم اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں