تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قلندرز نے باآسانی گلیڈی ایٹرز کو دبوچ لیا

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ میں اپنی پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20ویں میچ میں ہوم ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو باآسانی دبوچ لیا۔

پہلے تباہ کن بولنگ کر کے گلیڈی ایٹرز کو 141 تک محدود کیا جس کے بعد بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کی اور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

فخرزمان اور کامران غلام نے نصف سنچریاں اسکور کیں، عبداللہ شفیق 19 اور حفیظ نے 9 رنز کی باری کھیلی۔ گلیڈی نے اٹرز کی جانب سے نور محمد اور مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل ہوم ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیتا اور کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بولرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا۔

شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں 2 اہم وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا جس سے باہر نکلنے کی کوشش میں بلے باز اونچی شاٹس کھیل کر وکٹیں گنواتے رہے۔

کوئٹہ مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 141 رنز تک ہی محدود رہی، افتخار احمد نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت کی جب کہ عمراکمل 25، سرفراز احمد 12 رنز ہی بنا سکے۔

ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2وکٹیں اُڑائیں، شاہین آفریدی نےجیسن روئےاور جیمزونس کو صفرپر چلتا کیا، راشدخان نے 4 اوورز میں صرف13 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

Image

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا لگا ہے اسٹار آل راؤنڈر شاہدخان آفریدی ایونٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ کمر کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل سیون سے دستبردار ہورہا ہوں۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور کے خلاف کراچی کی خاطرخواہ مزاحمت کا سامنا نہ کر سکی اور 194 رنز کے تعاقب میں مقررہ بیس اوورز میں 150 رنز تک ہی محدود رہی۔

Comments

- Advertisement -