کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کا آفیشل ترانا معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، موسیقار عبداللہ صدیقی نے ترانے کو کمپوز کیا ہے۔
لیگ کا آفیشل ترانا آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، ترانا ایونٹ سے قبل اور میچز کے دوران وینیوز پر بجایا جاتا رہے گا۔
واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گنگنائیں گے، آئمہ بیگ نے گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانا ’گروو میرا‘ بھی گنگنایا تھا۔
🚨 Breaking News 🚨
The #HBLPSL7 anthem will feature the voices of @itsaadee and Aima Baig, and will be produced by @abdullah_s_sid.
Excited?Read more: https://t.co/9ZCJJuMiak #LevelHai pic.twitter.com/tGqEvDzinL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 13, 2022
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا، ایونٹ کے دوسرے مرحلے کے میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔