بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ایس ایل میں کمنٹری؟ رمیز راجا اور پی سی بی میں ٹھن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ پہلے معافی مانگوں پھر کمنٹری کے لیے درخواست دوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ میرا کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے پی سی بی چاہتا ہے کہ پہلے معافی مانگوں پھر کمنٹری کروں۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ رمیز راجا سے معافی مانگنے اور پھر کمنٹری کرنے کے لیے درخواست دینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں