اشتہار

’شیر دھاڑے‘ کراچی کنگز کے آفیشل اینتھم کے ٹیزر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل سیزن 8 کے لیے کراچی کنگز کے آفیشل اینتھم کے ٹیزر جاری کردیے گئے ہیں۔

کراچی کنگز کے سوشل میڈیا پیجز پر آفیشل اینتھم کے ٹیزر ریلیز کیے گئے ہیں جس میں علی عظمت اور عاصم اظہر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کنگز کے آفیشل اینتھم کو جلد ریلیز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کراچی کنگز کے آفیشل اینتھم کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پی ایس ایل آفیشل اینتھم بھی آگیا ہے اب بس کراچی کنگز کے اینتھم کا انتظار ہے۔‘

رحمان نامی صارف نے ’گانے کے ساؤنڈ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ساؤنڈ تو اچھا ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی جانب سے آفیشل اینتھم ریلیز کردیا گیا ہے جس پر مداحوں کی جانب ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں