تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

اسلام آباد سے شکست پر عماد وسیم نے کیا کہا؟

پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی اننگز کی تعریف کردی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 202رنز کا ہدف آخری اوورمیں حاصل کیا، اعظم خان کو 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی 54 گیندوں پر 92 رنز کی اننگز بھی کراچی کنگز کے کام نہ آسکی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ فہیم اشرف 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک وکٹ حاصل کرسکے جبکہ عامر یامین اور تبریز شمسی نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ 200 رنز بہت اچھا اسکور تھا لیکن اعظم خان نے شاندار اننگز کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری اوورز میں اچھی بولنگ نہیں کی، مسلسل ہارنا خاصہ مایوس کن ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائںٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب 4 اور 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments