تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہورقلندرز نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، ملتان سلطانز کو شکست

لاہور: پی ایس ایل 8 کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناسکی۔

سیم بلنگز نے 54 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے ثمین گل کا نشانہ بنے، سکندر رضا نے 14 اور حسین طلعت 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، کیرون پولارڈ، عباس آفریدی اور احسان اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اوپنر شان مسعود 19 رنز بنا کر زمان خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

اسامہ میر 17 اور رائلی روسو 12 رنز بنا کر راشد خان کا نشانہ بنے، ڈیوڈ ملر کو بھی راشد خان نے ایک رن پر پویلین کی راہ دکھائی۔کیرون پولارڈ کی 39 رنز کی اننگ بھی سلطانز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں، زمان خان، حارث رؤف اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -