منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 8 میڈیا رائٹس کیس، سندھ ہائیکورٹ نے پی سی بی کو اے آر وائی کیخلاف اقدام سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے میڈیا رائٹس کے کیس میں پی سی بی کو اے آر وائی کے خلاف کسی بھی اقدام سے روک دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 8 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں جبکہ عدالت نے اے آر وائی کو اپنے حصے کی 50 فیصد ادائیگی جمع کروانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ایک ارب سے زائد رقم 7 دن میں جمع کروائی جائے اس دوران پی سی بی اے آر وائی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

وکیل اے آر وائی بیرسٹر علی زبیری نے بتایا کہ 2022-23 کے پی ایس ایل سیزن کے لیے پی ٹی وی اور اے آر وائی میں معاہدہ ہے، جوائنٹ وینچر ایگریمنٹ کے تحت 2022 کا پی ایس ایل دونوں اداروں نے دکھایا۔

دوران سماعت انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معاہدے پر عملدرآمد میں مشکلات ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پی ٹی وی سے رابطہ نہیں ہورہا کہ آئندہ پی ایس ایل کے لیے اس کی پالیسی کیا ہے، فریقین ہمیں اندھیرے میں رکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 8 دسمبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں