اشتہار

’اعظم خان ہمارے کھلاڑی ہیں ہمیں ہی دھو دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کی طوفانی اننگ کی تعریف کردی۔

کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی جارحانہ 97 رنز کی اننگز کی بدولت گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 63 رنز سے شکست دی۔

اعظم خان کو 42 گیندوں پر 97 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے، ان کی اننگز میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اعظم خان نے محمد حسنین کو 102 میٹر کا چھکا بھی رسید کیا۔

میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ’اعظم خان ہمارے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہمیں ہی دھو دیا۔‘

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے اچھی گیندوں پر بھی چھکے لگائے ان کی اننگز ہم سے میچ چھین کر لے گئی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں 26 فروری بروز اتوار کو کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں