پی ایس ایل نائن کے ایک اور سنسنی خیز مقابلے میں ملتان نے کوئٹہ کو ہرا دیا۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتوحات کو بھی بریک لگا دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری میچ میں تیرہ رن سے کامیابی سمیٹ لی۔
کوئٹہ کی ٹیم ایک سو اکیاسی رن کے تعاقب میں نو وکٹ پر ایک سو سڑسٹھ تک محدود رہی۔ خواجہ نافع چھتیس اور روسو نے تیس رنز بنائے جب کہ میچ میں زخمی ہونے والے سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی نے بیٹنگ کی تاہم وہ خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صر ف 2 رنز کی اننگز کھیل کر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سلطانز کی جانب سے محمدعلی اور ڈیوڈ وِلی نے تین تین وکٹیں اڑائیں۔ ملتان نے پہلےکھیل کرچار وکٹ پرایک سواسّی رن بنائے تھے۔ کپتان محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی۔
عمدہ کارکردگی پر محمدعلی میچ کےہیرو قرار پائے۔