اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی ایس او کی وزیر اعظم کرونا ریلیف فنڈ بڑی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اسٹیٹ آئل نے بھی وزیر اعظم عمران خان کرونا ریلیف فنڈ میں پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے اور مہلک ترین وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا تھا تاہم وائرس کے پھیلاؤ پر تو قابو پالیا گیا لیکن غریب طبقے کےلیے لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات پیدا ہوگئیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کےلیے 12 روپے احساس پروگرام کے تحت دینے کا آغاز کیا اور وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عوام سے زیادہ سے زیادہ امداد جمع کرانے کی اپیل کی تھی جس میں اب پی ایس او نے بھی پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک جمع کرایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی اینڈ سی ای او پاکستان اسٹیٹ آئل سید محمد طحٰہ اور چئیرمین بورڈ پی ایس او ظفر اسلام عثمانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی اور ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو 5 کروڑ کا امدادی چیک پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی آئل کمپنی کی جانب سے کرونا متاثرین کے لئے اب تک 7 کروڑ روپے سے زائد کی امداد فراہم کی جاچکی ہے، پی ایم فنڈز کے علاوہ پی ایس او کی جانب سے ملک بھر میں راشن بیگز کی فراہمی ، ایمبولینسز کو مفت فیول، اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈک اسٹاف کے لیے حفاظتی سامان مہیا کرنے کے حوالے سے امداد  فراہم کی گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں