منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی، 29 جنوری کو تبت سینٹر پر جلسہ عام کریں گے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تبت سینٹر پر 29 جنوری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ عام کریں گے۔

وہ کراچی میں اپنے دفتر پاکستان ہاؤس میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، مصطفیٰ کمال نے پکا قلعہ پاک سرزمین کے کامیاب جلسے پر حیدرآباد کے لوگوں کا ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں کی امیدوں پرپورا اتریں گے۔

اس موقع پر سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں 29 جنوری کو تبت سینٹر پر ایک عظیم الشان جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ہر میدان ہمارے لیے چھوٹا پڑ رہا ہے اس لیے تبت سینٹر کو منتخب کیا ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ ان میدانوں میں جلسہ کر رہے ہیں جہاں ہم نے تیس دن کی پارٹی ہونے کے باوجود نہیں کیا کیوں کہ وہاں چار ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کی ہی جگہ نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی وہ امانت ہے جو پاکستان کی ضمانت ہے، کراچی کاحال پاکستان کا مستقبل ہے، اگر یہاں ترقیقاتی کام کیےجاتے تو آج کراچی جیسے شہرکایہ حال نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ 29 جنوری کو ایک ایک شہری کو نکلنا ہوگا کیوں کہ کراچی والے ہی گلگت بلتستان سے فاٹا اور کشمور سے کراچی تک حکومت کو کام کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں