اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے، کراچی میں ظلم کا خاتمہ ہوگا، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج پاکستان تاریخی مقام پر کھڑا ہے، کراچی میں ظلم کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق باغ جناح میں پی ایس پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک دن میں 20 لوگ مسلک کی بنیاد پر شہید ہوتے تھے، ایک ہی خواب ہے کراچی کے لوگ ایک ہوجائیں، دشمنیاں ختم کردیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی میں صرف دو لوگ آئے تھے آج مجمع اکٹھا ہوگیا ہے، کراچی کے لوگوں نے میرا سر فخر سے بلند کردیا، حکومتیں ہمیں ایک ایک کرکے مار رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے آنے سے بہت خوش ہوئے تھے میں نے ہر فورم پر 18ویں ترمیم کی تائید کی تھی، یقین تھا کہ وفاق سے پاور صوبے پھر نچلی سطح تک پہنچے گی، ایسی 18ویں ترمیم کا کیا فائدہ، تباہی اور کرپشن کا دور ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانے نہیں مسائل کے حل کے لئے جہدوجہد کررہے ہیں، مصطفیٰ کمال

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ بچوں کے پیسے حرام کھا کر نہ کوئی اس دنیا میں صحیح رہ سکا ہے اور نہ آئندہ صحیح رہ سکے گا اب انشا اللہ کراچی کھڑا ہوگیا ہے اور حساب لے گا۔

دوسری جانب پی ایس پی رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی کے عوام مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ شہر مصطفیٰ کمال کا ہے یہ پی ایس پی کا شہر ہے۔

انیس قائم خانی نے کہا کہ تبدیلی فیل ہوگئی، لسانیت مسترد ہوگئی، صوبائیت مسترد ہوگئی اب صرف کراچی سے کشمور تک اور خیبر سے کشمور تک لوگ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں