The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا افتتاح

کوئٹہ: پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کوئٹہ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیئے۔ سڑکیں بنوانا اور سیوریج کے مسائل حل کروانا وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا ممبران اسمبلی کا کام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کا کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔ مصطفیٰ کمال نے کوئٹہ میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ انیس قائم خانی اور اشفاق منگی بھی موجود تھے۔

کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں۔ ہر پارٹی کا جھنڈا فساد کی جڑ ہوتا ہے اسی لیے ہم صرف پاکستان کا پرچم لہرائیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہیئے۔ سڑکیں بنوانا اور سیوریج کے مسائل حل کروانا وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ یا ممبران اسمبلی کا کام نہیں ہے۔ یہ کام مقامی نمائندوں کے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات ہونے چاہئیں، تاہم انہیں دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کام کر رہے ہیں اور اب بلوچستان میں بھی ہماری نمائندگی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے جلد بلوچستان کے دیگر شہروں سمیت ملک بھر میں پاک سرزمین پارٹی کے دفاتر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں