بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پی ایس پی اور پیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی اورپاک سر زمین پارٹی کے درمیان دوسرا مذاکراتی دور بھی ناکام ہوگیا،پی ایس پی نےاپنےمطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بدھ کی شب پیپلزپارٹی کے وفد نے کراچی پریس کلب کےباہر پاک سرزمین پارٹی کے احتجاج پر پی ایس پی کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی وزیربرائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ،وقار مہدی اور راشد ربانی وفد میں شامل تھے۔

اس موقع پرناصر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے متعدد مطالبات پر اتفاق ہو گیا ہے،ہمیں مذاکرات کےلیے 10 باربھی آنا پڑا آئیں گے۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کاکہناتھاکہ اگر یہ وزیر اعلیٰ ہاؤس بھی آتے ہیں تو ہم انہیں خوش آمدید کریں گے۔انہوں نےکہاکہ قانون کےمطابق میئر کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس پی رہنما ڈاکٹر صغیراحمد نےکہاکہ ہم نے واضح کردیا ہےکہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوں گے تب تک دھرناختم نہیں کریں گے۔

یاد رہےکہ تین روز قبل پاک سرزمین پارٹی اورپیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا تھا۔


ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں، مصطفیٰ کمال


واضح رہےکہ گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کےسربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ ہمیں ہمارے حقوق ہرحال میں چاہئیں،کراچی کےعوام اب باہرنکلیں،آئندہ نسل کوہم بہترین پاکستان دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں