تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر پی ایس کیو سی کا چھاپہ

سانگھڑ: پاکستان کوالٹی اسٹینڈرڈ نے سندھ کے ضلع شہداد پور میں قائم  ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کے بیٹے کی فیکٹری پر چھاپہ مار نمونے حاصل کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوالٹی اسٹینڈرڈ (پی ایس کیو سی) کی ٹیم نے دوسری کمپنی کا نام اور ٹریڈ مارک استعمال کر کے گھی تیار والی فیکٹری پر چھاپہ  مار کر  نمونے حاصل کیے اور کاغذات کی چھان بین بھی کی۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ المجتبیٰ آئل اینڈ گھی انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ پر مارا گیا، مذکورہ فیکٹری سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے بیٹے شہزاد بشیر کی ہے۔

پی ایس کیو سی ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری غیر قانونی طور پر مشہوربرانڈ کا نام اور ٹریڈ مارک استعمال کرکے ناقص گھی کی پیداوار کررہی تھی۔

مزید پڑھیں: ‘بشیر میمن جو بھی بات کر رہا ہے جھوٹ اور لغو ہے’

یہ بھی پڑھیں: وزیر قانون فروغ نسیم نے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردیے

اسے بھی پڑھیں: شہزاد اکبر نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو لیگل نوٹس بھجوادیا

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیکٹری کو گھی تیار کرنے والی ایک اور فیکٹری نے 26 فروری 2021 کو قانونی نوٹس بھی ارسال کیا تھا۔ جس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کاحوالہ بھی دیا گیا تھا، بعد ازاں پی ایس کیو سی نے بھی بشیر میمن کے بیٹے کو 2 مارچ کو نوٹس بھیجا اور اُن سے وضاحت طلب کی تھی۔

فیکٹری کی جانب سے جواب نہ آنے پرکامرس ڈویژن نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ فیکٹری کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔  شعبہ اقتصادیات (کامرس ڈویژن) نے 29اپریل کو آئی جی سندھ پولیس کو فیکٹری کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ’ٹریڈ مارک استعمال کرنے کے خلاف مذکورہ فیکٹری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے‘۔

Comments

- Advertisement -