کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور تاریخ رقم ہوگئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس چودہ سو پچیس پوائنٹس اضافے سے بلند ترین سطح ایک لاکھ انیس ہزار نو سو اکسٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔
دوران کاروبار چودہ سو چوون پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔
بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔
کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی مثبت خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی آئی۔
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کی رقم بھی مل چکی ہے جس سے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے۔