منگل, مئی 20, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر کاروبار کا اختتام ہوا اور مارکیٹ ایک لاکھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرگئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 971 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مارکیٹ میں 20ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 19 ہزار 900 پوائنٹس رہی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 527 پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 473 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 232 میں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشہ روز انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائئنٹس پر بند ہوا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں