پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے، انڈیکس میں 449 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی، کاروباری منددی مارکیٹ کے دوسرے سیشن میں تیزی میں تبدیل ہوگئی۔
انڈیکس میں 449 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 469 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج 27 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، انڈیکس کی بلند ترین سطح 15844 پوائنٹس اور کم سطح 113716 پوائنٹس رہی۔
دن بھر مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔
182 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 204 میں کمی ہوئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 19 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔