کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سعودی عرب سے فنڈ ٹرانسفر ہونے کے بعد 100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان برقرار رہا، مارکیٹ میں سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر جمع ہونے کی اطلاع پر تیزی دیکھنے میں آئی۔
100 انڈیکس میں 670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 28 اپریل2022 کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دو عرب ڈالرز آنے کے اعلان کے بعد انویسٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جس کی بعد انڈیکس اچانک اوپر جانا شروع ہو گیا۔
گذشتہ روز مارکیٹ پینتالیس ہزار ایک سو پچپن پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، نو سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریبا تین ہزار سات سو پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔