بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس کتنے پوائنٹس پر بند ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا انڈیکس میں 533 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 568 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 15093 پوائنٹس رہی جبکہ انڈیکس 113418 پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

مجموعی طور پر 451 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 187 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 217 میں کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ روز انڈیکس 14102 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں