تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سرمایہ کاروں‌ کی دلچسپی، ایک دن میں 16 ارب 19 لاکھ روپے سے زائد کا کاروبار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس کے باعث100 انڈیکس 305 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم رہے اور انہوں نے خرید و فروخت میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث آج  100انڈیکس میں305پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 47 ہزار 758 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران  16 ارب 19 لاکھ 14 ہزار 185 روپے مالیت کے چوالیس کروڑ 32 لاکھ 13 ہزار 427  شیئرز کی لین دین ہوئی۔ شیئرزکی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں42ارب روپےکا اضافہ ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 387 کمپنیوں کے شیئرز کو خریدو فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جن میں سے 254 کی قیمتوں میں اضافہ، 108 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

معاشی مبصرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی اہم وجہ پاکستان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے۔

Comments

- Advertisement -