جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 99 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور 100 انڈیکس 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ دوران کاروبار انڈیکس پہلی بار 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

دوران کاروبار انڈیکس میں 2295 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

- Advertisement -

مارکیٹ میں 45 ارب روپے کے 1 ارب 24 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، 112 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 296 کے حصص میں کمی ہوئی۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے 97 ہزار 437 کی بلند سطح کو چھوا تھا اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پر ہوا تھا۔

جمعرات کے روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.96 روپے سے کم ہوکر 277.76 روپے پر بند ہوا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں