جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 423 پوائنٹس کی کمی سے 93 ہزار 224 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 151 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 242 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

- Advertisement -

مارکیٹ میں 72 کروڑ 12 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 29 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

منگل کو مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,871 جبکہ کم ترین سطح 92,893 پوائنٹس رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں